
پتوکی (نامہ نگار)تھانہ سٹی پتو کی نے ہلہ چوک پتو کی میں جگا ٹیکس وصول کر نے والے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلا ت کے مطابق ہلہ چوک پتو کی میں 8ملزمان سردار شو کت نے اپنے سا تھیوں کے ہمراہ ٹیو ٹا مسا فر ویگن کے مالک ذاکر حسین شاہ کے کنڈیکٹر یٰسین سے جگا ٹیکس مانگا دینے سے انکا ر پر ملزمان نے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیں تھانہ سٹی پولیس پتو کی نے مدعی ذاکر حسین شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے