علاقائی

پتوکی: بسوں کی ریس میں تین موٹر سائیکل سوار جان بحق

پتوکی(نامہ نگار) ملتان روڈ پر بس کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گاؤں کےمحمد عابد، ذوالفقار اور نعمان موٹر سائیکل پر پتوکی جا رہے تھے۔ملتان روڈ بائی پاس کے قریب پیچھے سے آنے والی مسافر بس نے ان کو ٹکر مار دی اور اس کے ساتھ ہی قریب سے گزرنے والی دوسری بس نے ان کو کچل ڈالا اور تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بسوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ دونوں بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم میں غیر شادی شدہ لڑکی کو حاملہ ہونے پر قتل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker