علاقائی

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنزراوی کیمپس پتوکی کے زیراہتمام سفید انقلاب کا ریلہ عنوان کے تحت دودھ کا میلہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنز راوی کیمپس پتوکی کے زیر اہتمام سفید انقلاب کا ریلہ عنوان کے تحت دودھ کے میلہ میں پنجاب بھر سے زمیندار مقررہ تاریخ سے پہلے ہی اپنے اپنے اعلی نسل کے مویشی لے کر مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے ملاں والا سی بلاک پتوکی پہنچ گئے۔کھلے میدان میں لگے بڑے بڑے خیمے جنگل میں منگل کا سماں پیش کر رہے ہیں۔ڈین ڈاکٹر عبداللہ نے صحافیوں سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ اس میلہ کے انعقاد کا مقصد زمینداروں کو اچھی نسل کے مویشی زیادہ سے زیادہ مویشی پالنے کا شعور اجاگر کر نا ہے اور تھوڑے سرمائے میں مویشیوں کی زیادہ اچھے طریقے سے پرورش کر نا ہے۔آٹھ مارچ سے شروع ہونے والے مقابلے میں سب سے زیادہ دودھ دینے والے جانور کو ڈیڑھ لاکھ دوسرے نمبر پر آنے والے کو ایک لاکھ اور تیسرے نمبر آنے والی گائے،بھینس اور بکریوں کے مالکان کو 75000روپے نقد انعام کے علاوہ ٹرافی بھی دی جائیں گی۔05.03.2012

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:35سالہ نامعلوم لڑکی کی برہنہ حالت میں نعش برآمد سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker