علاقائی

پتوکی:غریب محنت کش فرزند علی کی وزیراعلٰی سے امداد کی اپیل

پتوکی (پریس ریلیز) ایک غریب محنت کش فر زند علی کی بیو ی کے دو گردے فیل ہو چکے ہیں جو کہ فرزند علی مسلسل تین سال سے ایک ہفتہ میں با ر اپنی بیو ی فا خرہ کے گردے واش کروانے کے لےے جنا ح ہسپتال لاہور جاتا ہے۔سائل فرزند علی کا آنے جانے کا ایک ہفتے کا کرایہ1800روپے لگتا ہے۔سائل فرزند علی نے اپنی بیٹی کے جہیز کا سامان اور گھر کا سامان بھی فروخت کردیا ہے ۔سائل فرزند علی کے پاس اب روپیہ پیسہ اور جمع پونجی بھی ختم ہو گئی ہے۔فرزند علی کی بیوی فاخرہ کی دوائی کا ڈیلی خرچہ 120روپے ہے سائل فرزند علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف سے اپنی بیو ی فا خرہ کے گردہ تبدیل کروانے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرزند علی ولد مبا رک علی پرانی منڈ ی گلی نمبر 6تحصیل پتو کی کا رہائشی ہے۔فرزند علی غریب اور محنت کش آدمی ہے جس کی بیو ی فا خرہ کے دو گردے فیل ہو چکے ہیں جن کے ساتھ بچے ہیں جس میں سے تین بچے سکو ل پڑ ھتے ہیں ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓاور سائل فرزند علی کا کاروبار ایک چائے کا کھوکھا ہے جس کی روزانہ آمد ن تین سو روپیہ ہے جس سے بچو ں کا گزارہ بڑی مشکل سے ہو تا ہے حا لات سے تنگ ہو کر فرزند علی نے اپنے چھو ٹے بچو ں کو سکول سے ہٹا کر کام پر لگوا دیا ہے ۔سائل کے پاس اتنی رقم موجود نہیں کہ وہ اپنی بیوی فاخرہ کے گردے تبدیل کروا سکے۔فر زند علی نے اپنی بیٹی کے جہیز کا سامان اور گھر کا سامان بھی فروخت کر دیا فرزند کے پاس جمع پونجی ختم ہو گئی ہے فرزند علی مسلسل تین سال سے اپنی بیوی فا خرہ کے گردے واش کروانے کے لےے تین بار لاہور جناح ہسپتال جاتا ہے۔سائل فرزند علی نے وزیراعلیٰ پنجا ب میا ں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ میر ی بیو ی کا گردہ تبدیل کروایا جا ے ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ سرگودہا نے شہریوں کو بری طرح مایوس کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker