تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: شہریوں کی خدمت اور عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیحا ت میں شامل ہے، عمران شاہد بٹ

پتوکی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پتو کی کے چیئر مین عمران شاہد بٹ نے کہا ہے کہ شہریوں کی خدمت اور عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیحا ت میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران خصو صی بات چیت کر تے ہو ئے کہا انھوں نے کہا کہ وہ شہریوں کے مسا ئل سے پوری طرح با خبر ہیں انشا للہ شہر کی تعمیر وترقی اور مسا ئل کے حل کے لیے تمام وسا ئل بروئے کا ر لا ئے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ شہر میں ترقیا تی کاموں کے لیے خصو صی گرانٹ ملتے ہی ترقیا تی منصوبوں کا آغا ز کر دیا جا ئے گا مسلم لیگ ن سٹی پتو کی کے صدر پرویز اقبال بٹ، مدثر اقبال بٹ ، پریس کلب پتو کی کے صدر تنویر اسلم خاں او رجنر ل سیکر ٹری شیخ احسن سلیم بھی اس موقع پر مو جو د تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button