تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:لاہور بم دھماکا کھلم کھلا دہشت گردی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے، عمران شاہد بٹ

پتوکی (نامہ نگار)لاہور بم دھماکا کھلم کھلا دہشت گردی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے پولیس افسران نے جا نیں قربان کر کے پو ری قوم کو دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں حصہ لینے کا درس دیا ہے ان خیالات کاا ظہار میونسپل کمیٹی پتو کی کے چیئر مین عمران شاہد بٹ نے سروے کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ پو ری قوم حکومت کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی مرکزی انجمن تاجران پتو کی کے صدر رانا ممتا ز علی خاں ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈ ن ، جنر سیکر ٹری حاجی عبدالغفور بھٹی نے لاہور بم دھما کہ کو دہشت گردوں کی بزدلا نہ کا روا ئی قرار دیتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پو ری تاجر برادری دہشت گردی کی شدید مذمت کر تی ہے اور معصوم شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہے پریس کلب پتو کی کے صدر تنویر اسلم خاں اور جنرل سیکر ٹری شیخ احسن سلیم نے بھی اس واقعہ کی بھر پو ر مذمت کر تے ہو ئے اسے دہشت گردوں کی بزدلی قرار دیا اور کہا کہ پولیس افسران نے جرات اور بہا دری کا مظاہرہ کیا اور ملک کے لیے جانیں قربان کر دیں پوری قوم انکے لیے دعا گو ہے حاجی محمد اسلم، ندیم رضاخاں ایڈووکیٹ ، متحدہ انجمن تاجران پتو کالج رو ڈ پتو کی کے صدر چو ہدری محمد افضل ، سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید اور میونسپل کمیٹی پتو کی کے کونسلر حاجی محمد مشتا ق چو ہدری نے بھی لا ہور بم دھما کہ میں پولیس افسران اور شہریوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے حکومتٍ سے مطالبہ کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تیز کیا جا ئے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی :ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے محلہ ملک پورہ کا رہائشی نوجوان جبار جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker