تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نیشنل ایکشن پلان کے تحت تحصیل بھر میں سرچ آپریشن، 9افغانیوں سمیت 45افراد گرفتار

پتوکی (نامہ نگار)ڈی پی او قصور کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی سرکل پتوکی کا تحصیل بھر میں سرچ آپریشن ۔9افغانیوں سمیت 45افراد گرفتار ۔تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی سرکل پتوکی نصراللہ نیازی نے ایس ایچ او کے ہمراہ پتوکی ، پھولنگر، جمبر، حبیب آباد اور سرائے مغل میں سرچ آپریشن کے دوران ۔9افغانیوں شاہ عالم، شیر عالم، محمد رفیق عرف سیلاب حاجی خاں، نیامت سمیت 45افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔جب کہ گناہ گار افراد کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شمسی توانائی ذخیرہ کرنے والی قدرتی بیٹری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker