تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگانے والا تین روز بعد ہسپتال میں چل بسا

پتوکی (نامہ نگار) بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگانے والا محلہ ملک پورہ پتوکی کا رہائشی عادل تین روز بعد ہسپتال میں چل بسا۔ تفصیلا ت کے مطابق محلہ ملک پورہ پتوکی کے رہائشی عادل کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے غصے میں آکر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے پیش نظر اسکو لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم تین روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گیا جس کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومتی دعوے ٹھس پتوکی سٹی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker