علاقائی

پتوکی:جماعت اسلامی کی ’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ سے جماعت اسلامی کے صوبائی و مقامی رہنمائوں کا خطاب

پتوکی﴿نامہ نگار﴾پتوکی میں جماعت اسلامی کی ’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ سے جماعت اسلامی کے صوبائی و مقامی رہنمائوں کا خطاب ۔ نظریہ پاکستان پر عمل کر کے ہی پاکستان میں استحکام لایا جا سکتا ہے ۔ چار چار دفعہ اقتدار میں آ کر پاکستان کو لوٹنے والوں سے نجات حاصل کر نے کے لئے قوم جماعت اسلامی کی صالح ، نیک اور ایماندار قیادت کا ساتھ دے۔ مصر ، لیبیا ، تیونس اور یمن کی طرح پاکستان کی دہلیز پر بھی اسلامی انقلاب دستک دے رہا ہے ۔ نیٹو سپلالی کی بحالی ہوئی تو بزور بازو روکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کیاامیر سید منور حسن کی کال پر پتوکی میں’’ استحکام پاکستان ریلی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی و مقامی رہنمائوں نے کیا ۔ حلقہ این اے 142 کے اُمید وار و امیر ضلع قصور حافظ نذیر احمد کی قیادت میں نکلنے والی ریلی صبح دس بجے سپورٹس سٹیڈیم پتوکی سے شروع ہوئی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں ، رکشہ سواروں ، کار وں ، ٹریکٹر ٹرالیوں نے حصہ لیا ۔ جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے جھنڈے اٹھا ئے ہوئے نوجوانوں نے نعرہ بازی کر کے پورے شہر کی فضا میں ہلچل مچا دی ۔ ریلی کالج روڈ ، ریلوے اسٹیشن ، کچہری چوک کا چکر لگا کر ہلہ چوک تک پہنچی اور جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔ جلسہ و ریلی کے شرکا ئ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر ظفر جمال بلوچ نے کہا کہ چار چار دفعہ اقتدار میں آنے والوں نے قوم کا کھربوں روپیہ لوٹا ہے ۔ امریکہ کے غلاموں کو چاہییے کہ وہ صرف اللہ اور اس کے رسول ö کے غلام بنیں ۔ کیونکہ 23مارچ 1940کو پاس ہونے والی قرار دار میں اس ملک کا قانون قرآن و سنت ö کے مطابق ہونا چاہیے ۔ حلقہ این اے 141کے گروپ لیڈرحافظ نذیر احمد نے کہا کہ یہاں مسلم لیگ ن ، ق اور پی پی کے اسمبلی ممبران نے قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے مگر عوام بنیادی سہولتوںسے محروم ہے ۔ حلقہ این اے 142 کے گروپ لیڈر حاجی محمد رمضان ، حلقہ این اے 138، پی پی 181، پی پی 182کے گروپ لیڈروں مسعود ظفر ایڈووکیٹ ، رانا مسعود خاں ، نصر اللہ بھٹی ، اور دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ اگر نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو اسے بزور بازو روکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker