
پتوکی(نامہ نگار) ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی ہدایت پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ ۔میچ کی آڑ میں جوا کھیلنے والے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کیمطابق سٹی پولیس پتوکی نے غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے شہباز علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب کہ محمد آصف ، شکیل، بوس سنیارااپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقعہ سے فرار ہوگیا سٹی پولیس پتوکی نے جوئے کے اڈے سے کمپیوٹر سیٹ ، رجسٹر، اور لاکھوں روپے کی نقدی رقم برآمد کر کے چھ جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے