پتوکی(ندیم رضا خاں سے) بچوں کو خسرہ سے بچاؤ اور عوامی شعور کی بیداری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے دفتر میں خصوصی اجلاس محکمہ صحت ، این جی او ز کے نمائندوں ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر نمائندہ افراد کی شرکت 2لاکھ 59ہزار 4سو بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کیلئے ٹیکے لگانے کیلئے 93ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اے سی آفس پتوکی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں خسرہ سے بچاؤ اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این جی او کے نمائندوں کے تعاون سے خسرہ سے بچاؤ کیلئے عوامی شعور کی بیداری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او صحت پتوکی ڈاکٹر اے جی ساجد ، سوشل ویلفیئر آفیسر ملک محمد الیاس، سید محمد اسحاق شاہ ، انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، جنرل سیکرٹری آصف سعید، پریس کلب پتوکی کے صدر شاہد قیوم ٹیپو، محمد ارشد ، مبارک علی سمیت این جی او کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او صحت نے بتایا کہ ای ڈی او صحت قصو ر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھنگو،ڈی او صحت ڈاکٹر محمد شکور کی ہدایت پر 93ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں 6ماہ سے لیکر 10سال کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کیلئے ٹیکے لگائے جائیں گے اور 24جون سے 4جولائی تک بھر پور مہم چلائی جائے گی ۔
You must be logged in to post a comment.