تازہ ترینعلاقائی

پتوکی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں یونائیٹیڈ گروپ کامیاب

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں یونائیٹیڈ گروپ اور پروفیشنل گروپ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد یونائیٹیڈ گروپ پورے پینل سمیت بھاری ااکثریت سے کامیاب ۔ پتوکی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2013میں یونائیٹیڈ گروپ کے صدر میاں کلیم امان، نائب صدر جاوید اقبال بھٹی ، جنرل سیکرٹری مدثر نعیم بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ساجد قمر ، فنانس سیکرٹری محمد اسحاق ، لائبریری سیکرٹری رانا غلام فاروق، جبکہ ایڈیٹر راؤ حسن محمد خان ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سیشن 2013لائرز یونائٹیڈ فرینڈ گروپ بار ایسوسی ایشن اور پروفیشنل گروپ کے زبردست مقابلے کے بعد یونائیٹیڈ گروپ کے صدر میاں کلیم امان ، رانا محمود یٰسین 176ووٹ کے مقابلے میں 192ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ نائب صدر جاوید اقبال بھٹی ، شہباز علی بھٹی کے 174ووٹوں کے مقابلے میں 193ووٹ جبکہ جنرل سیکرٹری مدثر نعیم بھٹی نے 206ووٹ لے کر چوہدری محمد علی بابر کے 164ووٹ کے مقابلے میں کامیاب ہو گئے۔اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری لائرز یونائیٹیڈ فرینڈ ز گروپ بار ایسوی ایشن کے انتخاب میں چوہدری ساجد قمر، فنانس سیکرٹری محمد اسحاق، لائربری سیکرٹری رانا غلام فاروق، اور ایڈیٹر راؤ حسن محمد خان کامیاب ہو گئے

یہ بھی پڑھیں  آئی ایس آئی پر الزامات درست یا گمراہ کن ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker