تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:وکلاء کی اکثریت یونائٹیڈکے امیدواروں کے ساتھ ہے

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے)وکلاء کی اکثریت یونائٹیڈکے امیدواروں کے ساتھ ہے اور 12جنوری کو صدارتی امیدوار میاں کلیم امان ایڈووکیٹ اور ان کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا ان خیالات کا اظہار ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق ندیم رضا خاں ایڈووکیٹنے محمد عاصم ایڈووکیٹ، جاوید صدیق ایڈووکیٹ، ساجد مجید ایڈووکیٹ، کاشف سعیدایڈووکیٹ، عاصم سہیل ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کے ہمراہ میاں محمد ارشد ایڈووکیٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں کلیم امان ایڈووکیٹ وکلاء کی امنگوں کے ترجمان ہیں اور وہ وکلاء کے حقو ق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہیں یہی وجہ ہے کہ وکلاء برادری 12جنوری کے انتخاب میں صدارتی امیدوار میاں کلیم امان ایڈووکیٹ اور انکے پورے پینل کو ووٹ دیگر محبت کا اظہار کریں گے ۔اس موقع پر نائب صدر کے امیدوار جاوید اقبال بھٹی ، جنرل سیکرٹری مدثر نعیم بھٹی ، جوائنٹ سیکرٹری ساجد قمر اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف شعبہ خواتین اسلام آباد نے کا اعلیٰ پارٹی قیا دت سے فوزیہ قصوری کو واپس لانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker