تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:گورنمنٹ کامرس کالج کے پروفیسرکے والد پرمسلح افراد کی فائرنگ

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)گورنمنٹ کامرس کالج کے پروفیسر میاں نثار احمد کے والد پر مسلح افراد کی فائرنگ ۔ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار سٹی پولیس نے چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں برج مہالم میں رہائش پذیر گورنمنٹ کامرس کالج کے پروفیسر میاں نثار احمد کے والد مسجد میں اذان دینے کیلئے گھر سے مسجد کی طرف جارہے تھے کہ ملزمان مقبو ل اور انکے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئے ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مدعی کی درخواست پر ملزمان مقبول، جاوید عرف جیدی ، مختار اور اسکے ایک نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم شکستیں سمیٹ کر وطن پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker