پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے ﴾ پتوکی تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او نے چھاپہ مار کر ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی پکڑ لی ۔ ایک ملزم گرفتار جبکہ سرغنہ فرار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او انسپکٹر نصر اللہ بھٹی کو اطلاع ملی کہ ہلہ روڈ پر قائم ایک ہاوسنگ سکیم میں مقیم ایک گھر میں ملزمان بڑی دیر سے جعلی کرنسی کا کاروبار کر رہے ہیں اس پر ایس ایچ او نے پولیس کی نفری لے کر چھاپہ مارا تو وہاں سے ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کر لی اور ایک ملزم اظہر علی کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ سرغنہ عطا اللہ پولیس کا گھیرا توڑ کر موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے پتوکی کے ایس ایچ او کو کامیاب چھاپوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
You must be logged in to post a comment.