تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پولیس کی غفلت،ملزم کو مخالفین نےکچہری میں قتل کردیا

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾سرائے مغل پولیس کی غفلت سے پیشی پر آئے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کر کے تحصیل کچہری پتوکی میں قتل کر دیا ۔ ملزم نے قتل کے بعد اسلحہ سمیت گرفتاری دے دی تو پولیس نے اندھا دھند فائر نگ شروع کر دی جس سے عدالت کا ایک ملازم زخمی اور دوسری معجزانہ طور پر بچ نکلا ۔ کچہریوں میں بھگڈر ، عوام اور وکلا نے چُھپ کر جانیں بچائیں ۔ پولیس نے مخالفین سے ملی بھگت کر کے قتل کروایا ہے ۔ مقتول کی بہن کے کچہر ی میں دل خراش بین ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل پولیس لڑائی کے مقدمہ میں ملوث زیر حراست ملزم مہر دین کو پیشی پر لے کر پتوکی کچہری میں لائی ۔ پولیس ملزم کو لے کر ایڈیشنل سیشن جج پتوکی کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک زیر حراست ملزم کا مخالف شاہد عرف شاہدی جو بھی پولیس کے پاس کھڑا پولیس ملازمین سے باتیں کر رہا تھا ۔ شاہد نے اچانک پستول نکال کر زیر حراست ملزم کو بالکل قریب سے فائر مارا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ قاتل شاہد نے خود ہی ہاتھ کھڑے کر کے اسلحہ سمیت گرفتاری دے دی تو بعد میں پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے چند فائر سیشن جج کی عدالت کی دیواروں کو بھی لگے اور عدالت کا ایک ملازم محمد رفیق شدید زخمی ہو گیا ، جب کہ عدالت کے نائب کورٹ افتخار کو ایک گولی اسکی بیلٹ پر لگی مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گیا ۔ فائر نگ سے کچہری میں آئے لوگوں اور وکلا میں بھگڈر مچ گئی اور انہوں نے بھاگ کر اور چھپ کر اپنی جانیں بچائیں ۔بہیمانہ قتل کے بعد بھائی کی لاش پر بین کرتے ہوئے اسکی بہن یاسمین نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ قاتل شاہد نے یہ قتل پولیس کی ملی بھگت سے کیا ہے ۔ کیونکہ مقتول کا سرائے مغل تھانہ میں روز آ نا جانا تھا ۔اور آج بھی میرے زیر حراست بھائی کو سرائے مغل پولیس قاتل کی پرائیویٹ گاڑی میں لے کر آ ئی ہماری قاتل پارٹی کے ساتھ پہلے سے دشمنی چلی آ رہی ہے ۔ مگر پولیس نے ہمارے مخالف شاہد کے ساتھ ساز باز ہو کر میرے جوان بھائی کو قتل کروا دیا ہے ۔ باتیں کرتے کرتے مقتول کی بہن کی ہچکی بندھ گئی اور وہ روتے روتے بے ہوش ہو گئی ۔ پتوکی بار کے سابق جنرل سیکرٹری دلشاد صادق ایڈووکیٹ ، سینئر ایڈووکیٹ عبدالرزاق چوہدری ، ینگ لائر ایسوسی ایشن کے سابق صدر ندیم خاںایڈووکیٹ ، جوائنٹ سیکرٹری پتوکی بار چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ ، راجہ رستم ظہیر سمیت درجنوں وکلا نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ایف سولہ کی قیمت پاکستان کو ادا کرنا ہوگی،امریکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker