تازہ ترینعلاقائی

پتوکی :چوری اور ڈکیتی کی چار مختلف وارداتیں نامعلوم چور 4 موٹر سائیکلیں لے گئے

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی میں چوری اور ڈکیتی کی چار مختلف وارداتیں نامعلوم چور چار موٹر سائیکلیں لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے شادمان کالونی پتوکی کا رہائشی سید رمضان اپنی موٹر پر شہر کی طرف آرہا تھا کہ تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا ۔اور ہینڈز اَپ کر کے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ انور کالونی پتوکی کا رہائشی زاہد محمود اپنی موٹر سائیکل پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر ڈاکٹر کے کمرے میں چلا گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جب کہ تیسرے واقع میں محمد اشرف اپنی ہنڈا موٹر سائیکل نمبری 9094/LENگھر کے باہر کھڑی کر کے اندر گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل نامعلوم چور تالا توڑ کر لے گئے چوتھے واقع میں عابد علی اپنی موٹر سائیکل نمبری 5737/LEXپر سوار ہوکر نماز پڑھنے کیلئے فیصل کالونی مسجد میں گیا نماز پڑھنے کے بعد جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے چاروں چوری ہونے والی موٹر سائیکلوں کے بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ 2015 : آسٹریلیا کا 15 رکنی اسکواڈ کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker