تازہ ترینعلاقائی

قصور:پتوکی آدھن روڈ پر پولیس کاچھاپہ، 5ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی آدھن روڈ پر پولیس کا چھاپہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے پانچ ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او رانا عظمت حیات خاں کو اطلاع ملی کہ پانچ مسلح ڈاکو واں آدھن روڈ پر ڈکیتی کی نیت پر چھپے ہوئے ہیں ۔ تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او کی ہدایت پر پولیس چوکی سٹی پتوکی کے انچارج عباس علی بھٹی نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ناکہ بندی کر لی اور 5 مسلح ڈاکو ؤ ں ،سرفراز ،ماجد ،محمد اختر ،محسن اور شاہد کو رنگے ہا تھو ں پکٹر کر اسلہ برآ مد کر لیا ۔ سٹی پولیس پتوکی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔گر فتا ر ہونے والے ڈاکو نے گروہ تشکیل دیکر پورے علاقے میں اند ھیر نگری مچا رکھی تھی ۔پولیس ذرائع کے مطا بق دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:مرینہ بوٹ کلب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پروقار تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker