پاکستانتازہ ترینعلاقائی

پتوکی :شادی کی پہلی رات دولہا او ردلہن کی پراسرار ہلاکت، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

پتوکی (نامہ نگار)طاہر کالونی ہلہ چوک پتوکی میں شادی کی پہلی ہی رات میں دولہا او ردلہن کی پراسرار ہلاکت۔گھر میں صف ماتم بچھ گئی ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت، ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری، ایس ایچ اوسٹی پتوکی علی حسنین شاہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق طاہر کالونی ہلہ چوک پتوکی کے نو بیاہتہ جوڑے رمضان ارشد کی شادی اپنے ماموں محمد اکرم کی بیٹی مبین اکرم کے ساتھ ہوئی اور بارات پتوکی سے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو چک 141 میں گئی دونوں دولہا دلہن رات گئے بارات کے ہمراہ واپس آئے اور سہاگ رات شادی کی خوشیاں موت کے غموں میں بدل گئی ہیں دولہا ارشد اور دلہن مبین شادی کی پہلی ہی رات صبح جب نہ اٹھے تو ان کے اہلخانہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر اندر سے کوئی جواب نہ ملا۔ پھر دولہے کی والدہ نے ڈپلکیٹ چابی منگوا کر جب دروازہ کھولا تو دولہا اور دلہن اپنے کمرے میں بیڈ پر مردہ پائے گئے ۔نئی نویلے جوڑے کو مردہ پا کر گھر میں کہرام مچ گیا اور واقعہ کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اطلاع ملنے پر ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت، ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری، ایس ایچ اوسٹی پتوکی علی حسنین شاہ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاجاں بحق ہونے والے جوڑے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے کمرے میں جاکر دودھ پیا او ران کے کمرے میں ایک لیٹر جوس کا ڈبہ بھی موجود تھا پنجاب فرانزک لیب اور کرائم سین قصور کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں او رشواہد اکھٹے کر لئے دونوں میاں بیوی کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی میں پہنچا دی گئیں ڈی پی او قصور نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ڈی ایس پی پتوکی اور ڈی ایس پی سی آئی اے اس کیس کی تحقیقات کریں گے اور جلد واقع کی تحقیقیات مکمل کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے سٹی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:دوست نے اپنے دوست کی عدم موجودگی میں اس کی بیوی کی عزت لوٹ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker