تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پرانی منڈی پتوکی میں غریب خاتون کی بیٹی اغواء

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پرانی منڈی پتوکی میں غریب خاتون کی بیٹی اغواء پولیس نے اصل درخوا ست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے خود ملزم پارٹی کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی درخواست تیار کرکے دوسرے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ کی مدعی خاتون حصول انصاف کیلئے جب تھانہ گئی تو پولیس نے دھکے دے کر تھانہ سے باہر نکال دیا ۔مظلوم خاتون نے حصول انصاف کیلئے اپنے خاندان کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی پتوکی بستی پٹھانوالی میں رہائش پذیر خاتون حنیفاں بی بی کی 15سالہ بیٹی شمائلہ کو ملزمان اعجاز، حفیظہ بی بی ، مینہ عرف یاسمین اور کالی نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اغوا کر لیا اغوا ہونے والی لڑکی شمائلہ کی والدہ حنفیہ بی بی نے اپنی بیٹی کی تلاش شروع کر دی اور پتہ چلنے پر کہ انکو کس نے اغوا کیا ہے مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو تحریری درخواست دی پہلے تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا اور بعد ازاں دس روز بعد درخواست میں نامزد ملزموں سے ملی بھگت کر کے جعلی درخواست تیار کی اور اصل ملزم کی بجائے دوسرے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا غریب خاتون نے جب احتجاج کیا تو پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی کی والدہ حنیفاں بی بی کو دھکے دیکر تھانہ سے باہر نکال دیا ۔مظلوم خاتون حصول انصاف کیلئے ڈی آئی جی پنجاب پولیس شیخوپورہ رینج کے دفتر گئی اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے ڈی آئی جی پنجاب پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا ۔ڈی آئی جی نے خاتون کی تحریری درخواست پر ڈی پی او قصو رسے رپورٹ طلب کر لی مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود ابھی تک انصاف نہیں مل سکا۔مقدمہ کی مدعی غریب خاتون حنیفاں بی بی نے کہا ہے کہ مقامی پولیس مجھے انصاف دینے کی بجائے حراساں کر رہی ہے اور مقدمہ بھی خارج کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر مجھے سات روز کے اندر انصاف نہ ملا تو اپنے خاندان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرونگی۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد صابر بھٹہ نے رابطہ پر بتایا کہ مظلوم خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گااور خاتون کو جان و مال کا تحفظ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف آج 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker