تازہ ترینعلاقائی

پتوکی میں نوسر باز ی کی دو مختلف وارداتیں

pattokiپتوکی(ندیم رضاخاں سے) پتوکی میں نوسر باز ی کی دو مختلف وارداتیں ۔نوسر باز جھانسہ دیکر دو افراد سے ایک لاکھ 2ہزار روپے کی نقدی رقم چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پرانی منڈی پتوکی کا نائب قاصد عبدالغفور نیشنل بنک سے 27ہزار روپے نکلوا کر سکول جا رہا تھا کہ 4نوسر بازوں نے لوٹ لیا اور 27ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گئے جب کہ منڈیانوالہ کا رہائش مہر بشیر حبیب بنک سے 75ہزار روپے کی رقم نکلوا کر جارہا تھا کہ چار نوسر بازوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قریب روک لیا اور دوران تلاشی 75ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی ۔نوسر بازدونوں افراد سے 1لاکھ 2ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔سٹی پولیس پتوکی نے تاحال دونوں وارداتوں کے مقدمات درج نہیں کئے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کی فوج کو تیار رہنے کی ہدایت، پاک آرمی کا شمالی وزیرستان میں بھرپورآپریشن کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker