تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:گذشتہ روزقتل ہونے والے شخص کا مقدمہ درج،SHOسرائے مغل معطل ،DSPپتوکی تبدیل

پتوکی﴿نامہ نگار﴾پتوکی کچہری میں گذشتہ روز پولیس کی حراست میں قتل ہونے والے شخص کا مقدمہ ایس ایچ او سرائے مغل سمیت سات افراد کے خلاف درج ۔ آر پی او شیخوپورہ رینج کا سخت نوٹس ۔ ایس ایچ او سرائے مغل معطل ، ڈی ایس پی پتوکی تبدیل ۔ ڈی پی او قصور کے حکم پر واقعہ کی تحقیقات شروع۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرائے مغل پولیس کی حراست میں پولیس کی غفلت سے قتل ہونے والے نوجوان مہر دین کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی پتوکی میں درج کر لیا گیا ۔ مقتول کی بہن رقیہ بی بی کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آ ر نمبر 351/2012 بجرم 302/324/109/148/149کے مطابق قاتل شاہد عرف شاہدی ، ناصر ، عمران عرف کالی ، محمد علی عرف جاوید ، حاجی منیر اور محمد امین نے ایس ایچ او سرائے مغل چوہدری منیر احمد سے ہم مشورہ ہو کر کچہریوں میں فائر مار کر مہر دین کو قتل کر دیا ۔ مدعیہ کے مطابق قاتل شاہد ہر وقت ایس ایچ او کے پاس رہتا تھا اور اپنی کار بھی پولیس کو دے رکھی تھی ۔ وقوعہ کے روز بھی پولیس قاتل کی گاڑی میں ہی ملزم کو لے کر عدالت میں آ ئی۔ معلوم ہوا ہے کہ آر پی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار چیمہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لے کر ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام کو تبدیل کر کے اسکی جگہ نئے ڈی ایس پی اشعر عمران کو تعیناتی کا حکم دے دیا ہے ۔ اور ڈی پی او قصور سید خرم بخاری کے حکم پر وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ پتوکی بار اور عوامی ، سماجی حلقوں نے اعلیٰ پولیس احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور وکلااور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  میئر آف لندن کے بعد پاکستانی مہا جرین کی اگلی منزل برطانوی وزارت اعظمیٰ ہے ، ایم ای پی افضل خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker