علاقائی

پتوکی:ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کی ہدایت پرسرچ آپریشن،ناجائزاسلحہ،شراب اورمنشیات برآمد،ملزم گرفتار

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کی ہدایت پر پتوکی پولیس کا سرچ آپریشن بھاری مقدار میں نا جائز اسلحہ ، شراب اور منشیات برآمد ، بیس کے قریب ملزم گرفتار ۔ مقدمات درج ، عوام کا پولیس کو زبردست خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نصر اللہ بھٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بھائیکوٹ ، مدینہ کالونی ، گلشن سبحان ، ہلہ روڈ ، پرانی منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان طاہر محمود ، محمد عباس ، محمد اکرم ، محمد جاوید ، عمر دین ،بابر بٹ ، محمد سعید عرف منا ، اعجاز احمد اور سکنر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ رائفل 7MMپسٹل بندوق ،شاٹ گن ، پمپ ایکشن ، شراب ، چرس وغیرہ برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ سابق کونسلر لیاقت گورایہ کے گھر چھاپہ مار کر زمین میں دبے شراب کے پانچ ڈرم قبضے میں لے گئے ، جبکہ کونسلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ منشیات فروشی ، ناجائز اسلحہ اور شراب آپریشن کی وجہ سے بڑے بڑے منشیات فروش گرفتاری کے ڈر سے زیر زمین چلے گئے ۔ دریں اثنائ ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خاں نے آپریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے منشیات فروشوں کے خلاف اس وقت تک سرچ آپریشن جاری رہے گا ۔ جب تک اس مافیا کو ختم نہیں کر لیتے انہوں نے کہا کہ پتوکی ،پھولنگر ، سرائے مغل ، جمبر ، ہلہ حبیب آباد میں دن دیہاڑے ڈکیٹیوں کی وارداتیں کرنے والے چار گروپوں کے بیس کے قریب ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، نقدی ، زیورات ، موٹر سائیکلیں ، ٹرک اور کار برآمد کر لی گئی اور اس دن سے تحصیل پتوکی میں امن و مان ہے اور اب ڈی آئی جی کے حکم پر منشیات فروشوں ، شراب مافیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ اس لئے عوام پولیس کی مدد کریں تاکہ ہمارے نوجوان بچوں کو اس دلدل میں دھکیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کی گرفتاری پر عوام نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور پولیس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  عدلیہ کے خلاف کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ، ابرارالحق کا ہائی کورٹ باربہاول پورمیں وکلاسے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker