تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:مون سون کی پہلی بارش نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا

TMA Stillپتوکی(ندیم رضا خاں سے) مون سون کی پہلی بارش نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا شہر کی گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں نکاسی آب کا بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل سنٹری انسپکٹر و دیگر عملہ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کی حکومتی وارننگ کے باوجود ٹی ایم اے کے عملہ صفائی نے شہر میں کوئی انتظام نہ کیا مون سون کی پہلی بارش نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھول دیا جس سے شہر کے محلہ ملک پورہ ، مدینہ کالونی، مین بازار ، احمد نگر، چوک جھلار، عباس پارک، فیصل کالونی، شادمان کالونی، گلشن سبحان ، بدر کالونی اور پرانی منڈی کے اکثر گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں نکاسی آب اور صفائی کا بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگ ساری رات اور سارا دن گھروں سے پانی نکالتے رہے ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل سنٹری انسپکٹر محمد اشرف عرف ٹوکہ سمیت دیگر عملہ کے خلاف شدید کاروائی کی جائے اور شہر میں سیوریج اور صفائی کا بہتر انتظام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  یونس خان سمیت کئی ٹاپ ٹین غیرملکی کھلاڑی سپرلیگ کا حصہ نہیں بن سکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker