
پتوکی (تحصیل رپورٹر)پتوکی کے نواحی علاقے ملانوالہ میں اوباش کی آٹھ سالہ بچے محمد عبداللہ سے زبردستی زیادتی مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق مل خاں ٹاؤن ناروکی ماہجہ میں رہائش پزیر محمد یونس کا بیٹا محمد عبداللہ اپنے کزن ابراہیم کی دوکان پر ملاں والا گیا اس دوران ملزم وقاص آٹھ سالہ بچے محمد عبداللہ کو ورغلا پھسلا کر دوکان کے ساتھ خالی پلاٹ میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کے والد محمد یونس کی تحریری درخواست پر ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے