تازہ ترینعلاقائی

کرسمس کے موقع پرتنخواہیں نہ ملنے پرعملہ صفائی پتوکی کاشدیداحتجاج

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) کرسمس کے موقع پر تنخواہیں نہ ملنے پر عملہ صفائی پتوکی کا شدیدا حتجاج۔ملازمین مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتا زعلی خاں کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے ۔تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر عملہ صفائی پتوکی کو ٹی ایم اے پتوکی کی طرف سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے زبردست نعرے بازی کی اور احتجاجی مار چ کیا ملازمین مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئے اور مطالبہ کیا کہ انہیں تنخواہیں دلوائی جائیں ورنہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے مرکزی انجمن پتوکی کے صدر رانا ممتازعلی خاں نے عملہ صفائی کو اپنی جیب سے فوری طور پر 10لاکھ روپے کی تنخواہیں ادا کر دیں جس پر ملازمین نے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  30نومبر کے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،جلسے میں توڑ پھوڑ ہوئی تودفاع کریں گے، چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker