تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: پتوکی میں ڈاکوؤں کی اندھیر نگری چوری

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی میں ڈاکوؤں کی اندھیر نگری چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں 3موٹر سائیکل ،لاکھوں روپے کی نقدی رقم ، سونے کے زیورات اور دیگر سامان لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق 3مسلح ڈاکوؤں نے اسماعیل ٹاؤن محمد یعقوب کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹر سائیکل اور 35سو روپے کی نقدی رقم چھین لی ۔دوسری واردات 9مسلح ڈاکولالہ پاک ہاؤسنگ سکیم میں رہائش پذیر منظور احمد کے گھر داخل ہوگئے اور تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور 8تولہ طلائی زیورات 1لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی رقم اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تیسری واردات میں نامعلوم چور قاری محمد طارق کی موٹر سائیکل نمبری 2798/LEVاور چوہدری محمد حسین کی موٹر سائیکل نمبری 8761/LEKچوری کر کے لے گئے ایک او ر واردات میں نامعلوم چور تحصیل کچہری پتوکی میں واقع ملک ضیغم عباس ایڈووکیٹ کے دفتر کے تالے توڑ کر ٹی وی چوری کر کے لے گئے دارداتوں کے بعد عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے ہم اکٹھے ہیں: مریم نواز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker