تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے پرنسپل پر قاتلانہ حملہ کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاج

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے پرنسپل پروفیسر محمد انور پر قاتلانہ حملہ کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاج۔کلاسوں کا بائیکاٹ۔ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے پرنسپل چوہدری محمد انور پر کالج کے چوکیدار منظور احمد نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔جس پر تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں پتوکی سے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے سینکڑوں طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلوس نکالا۔طلباء نے اے سی آفس پتوکی اور تھانہ سٹی پتوکی کے سامنے بھی احتجاج کیا بعد ازاں طلباء پُر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی میں نئے ڈیمز کی قرارداد منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker