تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ریجنل یونین آف جرنلٹس صحافیوں کے حقوق کےلئے سرگرم ہے

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل حل کروانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن نے مقامی ہوٹل میں یونین کی رابطہ کمیٹی اور مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں کی صحافتی خدمات قابل ستائش اور باعث فخر ہیں ۔ پوری صحافی برادری صحافیوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کرنے اور بھر پور جدوجہد پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے کیونکہ تنویر اسلم خاں نے ہمیشہ حق و صداقت کا علم بلند کیا اور صحافیوں کے مسائل حل کروانے کیلئے جدوجہد کی ہے جو ہم سب کیلئے باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اجلاس سے حاجی محمد رمضان ، منیر احمد ساقی ، محمد افضل انصاری ، خالد حسین قریشی ، خالد فراز ، چوہدری رفاقت علی ، چوہدری محمد یوسف ، چوہدری جاوید گہلنوی ، حاجی محمد آصف سعید ، رانا محمد الیاس ، چوہدری خورشید عالم، خالد زکریا، میاں جاوید اقبال، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ اور ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  میاں شبیر ہاشمی پنجاب ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر نامزد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker