تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق لواحقین کا ملتان روڈ پر نعش رکھ کر شدید احتجاج۔4گھنٹے سے زائد ملتان روڈ بند رہنے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق جاگووالہ چک 40 کا رہائشی محمد الیاس صبح سویرے موٹر سائیکل پر دودھ لینے جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھیننے کی کوشش میں محمد الیاس نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد الیاس موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے ۔لواحقین نے نعش کو ملتان روڈ بائی پاس پر رکھ کر روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا نعرے بازی کی اور سڑک پر دھرنا مار کر بیٹھ گئے جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔بعدا زاں محمد الیاس کے دوران ڈکیتی قتل پر انجمن تاجران کالج روڈ پتوکی نے بطور احتجاج شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا جس پر مقتول کے ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:فنڈز کی عدم فراہمی ،سپیشل ایجوکیشن سنٹر دیپالپور ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker