تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:شوگر مل کے قریب تیز رفتار ڈالے کی کیری ڈبہ کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ، 6افراد زخمی

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی ملتان روڈ پر شوگر مل کے قریب تیز رفتار ڈالے کی کیری ڈبہ کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ، 6افراد شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی پیر نجش اپنے کیری ڈبہ نمبری 9567/LEپر سوار ہو کر ساہیوال کی طرف جارہے تھے کہ پتوکی شوگر مل کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈالے نمبر 2447/LZDنے ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے باعث کیری ڈبہ میں سوار محمد جاوید موقع پر جاں بحق جب کہ پیر نجش ،عمران ، رضوان، وحید مراد، کلثوم بی بی ، اور ظہراں بی بی سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا سٹی پولیس نے پیر نجش کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈالے کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ کی مویشی منڈی میں سولہ من وزنی ’’مانی‘‘ کی دبنگ انٹری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker