تازہ ترینعلاقائی

پتوکی اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی۔مرکزی جلوس تحصیل کونسل سیکرٹریٹ سے نکالا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پتوکی میں بھی جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں شایان شان طریقے سے جاری ہیں اور پورے شہر کو رنگ برنگی ، جھنڈیوں ، لائٹوں ، جھنڈوں اور بینروں سے سجایا جار ہا ہے۔مرکزی جلوس تحصیل کونسل سیکرٹریٹ پتوکی سے نکالا جائے گا جس کی قیادت مرکزی جامع مسجد مینارہ رضا پتوکی کے خطیب مولانا محمد اشرف اور دیگر مذہبی رہنماء کریں گے جماعت اہلسنت ، سنی تحریک ، دعوت ، اسلامی اور دیگر تنظیموں کے رہنماء اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلوس میں شریک ہونگے

یہ بھی پڑھیں  جھنگ کے تعلیمی اداروں کی مالی سال 2011-12 کے بجٹ سروے کی دوسری جائزہ رپورٹ پیش کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker