تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:انصاف گروپ آف کمپنیزکے چیرمین رانا ممتازعلی خاں کے والد علالت کےباعث انتقال کرگئے

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ پتوکی کے صدر اور انصاف گروپ آف کمپنیز کے چیرمین رانا ممتاز علی خاں اور ڈائریکٹر رانا ارشاد علی خاں کے والد رانا محی الدین علالت کے باعث انتقال کر گئے اسکی نماز جنازہ پتوکی کے نواحی گاؤں ملانوالہ میں ادا کی گئی ۔نمازجنازہ میں اسپیکر پنجا ب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے صدر رانا محمد حیات خاں، ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ،ڈی ایس پی پتوکی محمد صابر بھٹہ، ڈی ایس پی قصور محمد اکرام خاں، ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں، پریس کلب پتوکی کے نائب صدر حاجی محمد آصف سعید،العباس ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد یوسف بھٹی،سابقہ ناظمین حاجی محمد رشید چوہدری، چوہدری ریاض احمد، سردار عابد نکئی مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن، پیر سردار محمد احمد عالم، پیر میاں ابوبکر ، ڈی او سی قصور چوہدری محمد رفیق،صرافہ ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر حاجی عباس علی،مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم،شیخ ندیم اصغر، ملک محمد کاشف ، مقامی وکلاء ،تاجراں، صحافیوں ، شہریوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم رانا محی الدین کی رسم قل 10بجے انصاف ہاؤس پتوکی میں ادا کی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:تاجر برادری کا نمائندہ ہوں، رانا ممتازعلی خاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker