تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:عوامی شعور کی بیداری کیلئے میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے،ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے)عوامی شعور کی بیداری کیلئے میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں نے مقامی ہوٹل میں عوامی شعور کی بیداری میں میڈیا کے کردار پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ رائے عامہ کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے مشکل ترین حالات کے باوجود اپنے فرائض ذمہ داری او راحسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی میڈیا عوامی شعور کی بیداری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ لوگوں کو باخبر رکھا جاسکے اور وہ اصل حقائق سے آگاہی رکھ سکیں۔سیمینار سے چوہدری محمد یوسف، حاجی محمد ارشد گولڈن ، میاں جاوید اقبال، چوہدری خورشید عالم، خالد زکریا، رانا محمد الیاس، چوہدری محمد اصغر ، چوہدری محمد صدیق، حاجی شیخ محمد ایوب، شیخ ندیم اصغر ، ملک محمد کاشف، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد شریف اور جی اے سید نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:پولیس چوکی ہڑپہ انجمن مزدوراں کے صدر کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker