تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:عدلیہ کی آزادی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) عدلیہ کی آزادی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے بار اور بنچ کے بہتر تعلقات ہی انصاف کی فراہمی میں معاون ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چوہدری طارق افتخار احمد نے بار روم ہال پتوکی میں بار ایسوسی ایشن پتوکی کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے وکلاء کے ساتھ ساتھ جوڈیشنل افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ بار اور بنچ کے مثالی تعاون سے تحصیل پتوکی میں پرانے مقدمات نمٹانے میں مدد ملی ہے جو کہ قابل ستائش بات ہے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے وکلاء برادری کیلئے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے مسائل حل کروانے کیلئے جب چاہیں میرے پاس آئیں میں انہیں مایوس نہیں کروں گا ۔تقریب سے پتوکی بار کے نومنتخب صدر میاں کلیم امان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مدثر نعیم بھٹی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔بار ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر میاں کلیم امان ایڈووکیٹ نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چوہدری طارق افتخار احمد کو پتوکی بار ایسوسی ایشن کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دینے کا سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج پتوکی اعجاز حسین اعوان ، محمد نعیم شیخ ، سول جج پتوکی عابد زبیر، سول جج عامر بیٹو، سول جج میڈیم نبیلہ عامر،سابق صدر بار چوہدری ذاکر حنیف ایڈووکیٹ، سید طیب محمود جعفری ایڈووکیٹ، راجہ رستم ظہیر ایڈووکیٹ، ساجد مجید ایڈووکیٹ، غلام حید رایڈووکیٹ، ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصو رکے صدر تنویر اسلم خاں، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن اور پریس کلب پتوکی کے سینئر نائب صدر میاں جاوید اقبال سمیت وکلاء کی بڑی تعدا دنے شرکت کی ۔بعدا زاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور چوہدری طارق افتخار احمد نے پتوکی بار کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: گھریلو جھگڑے اور غربت کے ہاتھوں تنگ آکر شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker