تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:سات مسلح ڈاکوؤں کی اندھیر نگری

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سات مسلح ڈاکوؤں کی اندھیر نگری ۔درجنوں افراد کو گن پوائنٹ پر ہینڈز اَپ کر کے لاکھوں روپے کی نقدی رقم ، موبائل فون ، اسلحہ اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ہلہ چوک بائی پاس پر مزدا ٹرک کا ڈرائیورمحمد بلال ٹرک کھڑا کر کے بسم اللہ ہوٹل پر چائے پی رہا تھا کہ سات مسلح ڈاکوؤں نے ہوٹل پر موجود درجنوں مسافروں اور ڈرائیوروں کو گن پوائنٹ پر ہینڈز اَپ کروا دیا ۔مسلح ڈاکوؤں نے دوران تلاشی محمد بلال ڈرائیور سے 43000روپے کی نقدی رقم ، موبائل فون ،محمد آصف سے موبائل فون، واپڈا کے ملازم شعیب احمد سے رائفل ، محمد ظفر ، شوکت عباس ، ارشادحسن اور محمد سعید سے پانچ موبائل فون ، پچاس ہزارروپے کی نقدی رقم ، محمد رمضان سے چار ہزار روپے ، افتخاراحمد سے ستر ہزار روپے ، موبائل فون، محمد طفیل سے ساٹھ ہزار روپے کی نقدی رقم ، پسٹل 30بور، مختار احمد سے بارہ ہزار روپے اور موبائل فون ، ہوٹل ملازمین سے سات ہزار روپے ، مشتاق احمد سے انیس سو روپے کی نقدی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی ائیرپورٹ پر دہشگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں : چیرمین پاورگروپ لائرز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker