تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:تاجر برادری کا نمائندہ ہوں، رانا ممتازعلی خاں

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) تاجر برادری کا نمائندہ ہوں ۔تاجروں کے حقو ق کے تحفظ اور ان کی امنگوں کی ترجمانی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصو رکے زیر اہتمام پتوکی میں منعقدہ ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے 55سے زائد تاجر تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور تاجروں کی خدمت میرا منشور ہے اگر ان کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا تو خود ہی صدارت کسی دوسرے ساتھی کے حوالے کر دونگا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سازشی عناصر مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں مگر تاجر برادری کے تعاون اور مخلص ساتھیوں کی قوت سے ایسی ہر ساز ش کو ناکام بنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میرے دروازے تاجر برادری کیلئے ہر وقت کھلے ہیں وہ جب چاہیں میرے پاس آئیں انہیں مایوس نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ مجھے دبایا اور جھکایا نہیں جاسکتا ہر محاذ پر تاجر برادری کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا تقریب سے مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن ، سینئر نائب صدر حاجی عباس علی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور بھٹی، حاجی محمد اسلم ، شیخ محمد نعیم، چوہدری محمد صدیق ، چوہدری سبحان خاں ، حاجی محمد آصف سعید، شیخ محمد جاوید، حاجی خلیل احمد ، میاں محمد سرفراز ، حاجی محمد اسلم ، حافظ محمد امین ، حاجی منیر احمد، شیخ ندیم اصغر ، ملک محمد کاشف ، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد یوسف نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:تین مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار کوگولی مار کر 46ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker