تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نواز شریف امیدکی آخری کرن اور قوم کے نجات دہندہ ہیں،پرویز بٹ

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف امیدکی آخری کرن اور قوم کے نجات دہندہ ہیں اگر اب بھی پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں کار استہ نہ روکا گیا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ نے خان ہاؤس میںینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن تحصیل پتوکی کے رہنماء حاجی محمد آصف سعید ، سابقہ ناظم عمران شاہد بٹ، پریس کلب پتوکی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف، شیخ ندیم اصغر ، تھانہ سٹی پتوکی کی مصالحتی کمیٹی کے چیرمین حاجی شیخ محمد ایوب اور ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ۔پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ نے مسلم لیگی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کی مہم شروع کر دیں تاکہ انہیں کامیاب کر وایا جاسکے انہوں نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے انہیں شکست دیکر مسلم لیگ ن سے محبت کا اظہار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف آئندہ وزیر اعظم بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  میڈیا سٹارقندیل بلوچ کو ملتان میں قتل کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker