تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: کالج کی طالبات ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، رانا اسحاق

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب فروغ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کے چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت تشکیل دے کر نئے عزم کے ساتھ عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پتوکی میں پنجاب حکومت کی طرف سے طالبات کے لئے بس کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ ایک بڑی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کالج کی طالبات ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پڑھ لکھ کر انہیں ملک کی با گ ڈور سنبھالنا ہے ہمیں ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے طالبات سے اپیل کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں انہوں نے کالج کے فرنیچر اور تعمیر و ترقی کیلئے 1کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا جب کہ سابقہ ناظم عمران شاہد بٹ نے کالج کیلئے 25ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا تقریب سے امیدوار صوبائی اسمبلی محمود انور چوہدری ، راجہ رستم ظہیر ایڈووکیٹ ، ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں ، ڈاکٹر عرفان اورکالج کی پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button