تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 182سے متوقع چھ امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 182سے متوقع چھ امیدواروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ۔منجن فروش ریاض حسین آزاد امیدوار کی حیثیت سے موٹرسائیکل رکشہ پر کھڑے ہوکر عوام رابطہ مہم چلارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 182سے چھ متوقع امیدواروں نے بھر پور انداز میں اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے مسلم لیگ ق کی طرف سے سابق ایم پی اے پیر مختار احمد، پیپلز پارٹی کے چوہدری امجد علی میوء، مسلم لیگ ن کی طرف سے محمو د انور چوہدری ، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتا ز علی خاں آزاد امیدوار ، میجر اعجاز احمد آزاد امیدوار جب کہ پتوکی کے مشہور منجن فروش سابق کونسلر ریاض حسین بطور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تمام امیدوار اپنے اپنے طریقوں سے انتخابی مہم چلارہے ہیں اور ووٹروں سے ووٹ مانگنے کیلئے رابطوں میں مصروف ہیں پتوکی کے مشہور منجن فروش سابق کونسلر ریاض حسین جو کہ آزاد امیدوار کے طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑرہے ہیں وہ موٹر سائیکل رکشہ پر کھڑے ہوکر دونوں ہاتھ ہلا کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مصروف ہیں اور ان سے ووٹ کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں ریاض حسین اپنے انداز سے پورے حلقے میں عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں تاہم صوبائی اسمبلی کے تمام امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ ملک عوام رابطہ مہم میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker