تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:راناممتازخاں کےوالد رانا غلام محی الدین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کا ختم

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) rana mumtazمرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں کے والد حاجی رانا غلام محی الدین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے چہلم کا ختم انصاف سٹی ہاؤسنگ سکیم میں ہوا اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور اجتماعی دعا کی گئی ۔رسم چہلم کی تقریب میں مسلم لیگ ن ضلع قصو رکے صدر اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خاں ، سابق ناظم عمران شاہد بٹ ، مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ ، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن ، ڈی او سی قصور چوہدری محمدرفیق ، العباس ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد یوسف بھٹی ، ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں ، ینگ لائرز ایسوسی ایشن پتوکی کے سابق صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، سابق ناظمین سردار عابد نکئی ، ڈاکٹر محمد اسلام، تحصیل کونسل کے سابق نائب ناظم مرزا سجاد بیگ ایڈووکیٹ ، سابق ایم پی اے حاجی چوہدری بدرالدین ، پریس کلب پتوکی کے نائب صدر حاجی محمد آصف سعید، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یوسف، مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد نعیم ، حاجی محمد اسلم، شیخ محمد پرویز ، چوہدری محمد صدیق، شیخ جاوید اقبال ، انجمن تاجران کالج روڈ کے صدر محمد افضل ، جاوید بھولا، سردار محمد پرویز ڈوگر، عثمان مارکیٹ کے صدر چوہدری نذیر ، مقامی تاجروں ، وکلاء ، صحافیوں ، سماجی ، مذہبی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مرکزی جامع مسجد مینار رضا پتوکی کے خطیب مولانا محمد اشرف سعیدی نے خطاب کیا اور اجتماعی دعا کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button