تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:پیپلزپارٹی اوراتحادی لوٹوں کو آئندہ انتخابات میں شکست دیں گے،رانا اسحاق

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے)پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادی لوٹوں کو آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے شکست دیکر مسلم لیگ ن ملک کے چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت قائم کر کے عوام کی خدمت کرے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی کے رکن رانا محمد اسحاق خاں نے گورنمنٹ کامرس کالج پتوکی میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اجالا پروگرام کے تحت ذہن طلباء میں سولر انرجی پینل تقسیم کرنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دن رات عوام کی خدمت کی ذہین طالب علموں کو لیپ ٹاپ ، سولر انرجی پینل اور وظائف دیکر ثابت کر دیا ہے کہ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں ہیں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور انکے حواریوں نے ہمیں کنگال کر کے رکھ دیا ہے ۔پی آئی اے ، ریلوے ، اسٹیل ملز، سوئی گیس اور دیگر شعبے بحران کا شکار ہوکر خسارے میں جا چکے ہیں اگر اب بھی ان کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا ۔کالج کے پرنسپل ملک غلام عباس نے سپاسنامہ پیش کیا مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمود انور، سابقہ ایم پی اے چوہدری بدر الدین، مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ ، سید فدا حسین شاہ اور ریجنل یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں نے بھی خطاب کیا اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker