تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:بس کے کنڈیکٹر نے مسافر کو چلتی بس سے دھکا دیکر نیچے گرا دیا

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی ہلہ بائی پاس پر بس کے کنڈیکٹر نے مسافر کو چلتی بس سے دھکا دیکر نیچے گرا دیا ۔مسافر بحق سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخم کا رہائشی امانت علی اعوان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حبیب آباد جانے کیلئے پتوکی ہلہ چوک بائی پاس پر بس پر سوار ہونے کیلئے کھڑا تھا کہ بس نمبری 9481/LXKآئی اور تمام افراد بس میں سوار ہوگئے اسی دوران بس کے کنڈیکٹر نے امانت علی کے ساتھی محمد امین عرف امیر حسین کو دھکا دیکر چلتی بس سے نیچے گرا دیا اور اس دوران محمد امین عرف امیر حسین بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا ۔ اس واقع کے خلاف سینکڑوں افراد اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے ہلہ بائی پاس کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔ کئی گھنٹے تک ٹریفک بند رہنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مدعی امانت علی کی درخواست پر بس کے کنڈیکٹر کے خلاف زیر دفعہ 302مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:شہر اور گردونواح میں نایاب جنگلی پرندوں کی دوکانیں سج گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker