تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:سرائے مغل کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ نہری پانی سے محروم ہوکر صحرا میں تبدیل ہو گیا

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) راجباہ کٹارمل عرصہ دراز تقریباً 40/50سال بند رہنے کے بعد پچھلے 2/3سال سے محکمہ انہار نے اسے بحال تو کر دیا مگر منظور شدہ پانی مہیا نہ کیا گیا ۔ جس کے مطابق موضع سرائے مغل ، کٹارمل ، راکہ گھمن اور گھمن کلاں کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ اس نہری پانی سے محروم ہوکر صحرا میں تبدیل ۔ بار بار زمینداروں نے ایکسین بلوکی ، FOسے ملاقات کی، جس کو راجباہ کٹارمل کے متعلق بتایا گیا ۔ جنہوں نے بھی زمینداروں کی داد رسی کرنے کی بجائے ، راجباہ کٹارمل کو مستقل بند کرنے کا منصوبہ پیش کیا ۔ جبکہ راجباہ کٹارمل کے کسان باقاعدگی سے آبیانہ محکمہ انہار کو ادا کر رہے ہیں ۔ مگر پانی کی بوند تک میسر نہ ہے ۔ یہ بات راجباہ کٹارمل موگہ نمبر 5625کے چئیرمین محمد محسن شکوری نے درجنوں کسانوں کے ہمراہ بتائی ۔ کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رانا خالد مسعد خاں نے کہاکہ اگر اسی طرح سینہ زوری سے آبیانہ وصول کیا جاتا رہا تو ہم احتجاجاً پریس کلب سرائے مغل کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ راجباہ کے بحال ہونے پر آبیانہ کو روک دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی میں ڈکیتی کی مسلح ڈاکوؤں کی دو مختلف وارداتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker