تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:العبا س ہوٹل کے قریب نامعلوم چور شاپنگ سنٹر کے تالے توڑ کر 565000روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار

پتوکی(ندیم رضا خان) پتوکی ملتان روڈ العبا س ہوٹل کے قریب نامعلوم چور شاپنگ سنٹر کے تالے توڑ کر 565000روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تحریری اطلاع کے باوجود تھانہ صدر پولیس پتوکی نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق دو کاروں اور موٹر سائیکل پر سوار مسلح چور العباس ہوٹل بائی پاس پر واقع Sageنامی شاپنگ سنٹر پر صبح سات بجے کے قریب آئے اور تالے توڑ کر شاپنگ سنٹر کے اندر داخل ہوگئے دوران تلاشی 265000روپے کی نقدی رقم ، موبائل فون، کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان جن کی مالیت کل 565000روپے بتائی جاتی ہے لوٹ کر لے گئے ۔شاپنگ سنٹر کے مالک ثناء اللہ طور نے مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ صدر پولیس پتوکی کو تحریری درخواست دے دی ہے تاہم پولیس نے اھبی تک مقدمہ درج نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں  قابل رحم تعلیمی نظام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker