تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ٹیچرکوقتل اغواء اورتیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

pattokiتوکی(ندیم رضا خاں سے) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی سوہن والی پتوکی کی ٹیچر روبینہ انجم کو ٹیلی فون پر قتل اغواء اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی ٹیچر روبینہ انجم کو بابر نامی نوجوان نے ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور خبردار کیا کہ اگر کسی کو بتیایا تو اسے اور اسکے گھر والوں اغواء کر کے قتل یا تیزاب پھینک دیا جائے گا۔ تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ٹیچر روبینہ انجم کی درخواست پر بابر نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ کرج کر لیا ہے تا ہم ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button