تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی کا فوڈ انسپکٹر اور ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع فیکٹریوں پر چھاپے

پتوکی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی شاہ رخ نیازی کا فوڈ انسپکٹر اور ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر واقع فیکٹریوں پر چھاپے ۔فوڈ لائسنس نہ رکھنے والی 8سے زائد فیکٹریوں کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی شاہ رخ نیازی کا فوڈ انسپکٹر اور ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر لائسنس نہ رکھنے والی فیکٹریوں ، والز آئس کریم فیکٹری، رفحان فوڈ لمٹیڈ، حلیب ملک فیکٹری، میزان آئل مل، بگ برڈ،پاپولر فوڈز اینڈ مزہ جوس اور دیگر فیکٹریوں پر چھاپے مار کر لائسنس طلب کئے مگر وہ فوڈ لائسنس پیش نہ کرسکے۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی شاہ رخ نیازی نے ان تمام فیکٹریوں کے خلاف تھانہ پھولنگر جب کہ پتوکی شوگر مل کے مالک میاں محمد اسلم اور جنرل مینجراکرام الحق کے خلاف بھی مقدمات درج کروا دیئے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنرپتوکی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل پتوکی میں یہ مہم جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان میں سرکاری افطار پارٹیزپرپابندی لگادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker