تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:میڈیکل سٹورپرعام نشہ آورالکوحل بوتلوں یں اسٹکرلگاکرفروخت کرنےکادھندہ جاری

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) پتوکی مین بازار میں میڈیکل سٹور پر عام نشہ آور الکوحل بوتلوں یں بند کر کے مختلف فیور کے اسٹکر لگا کر فروخت کرنے کا دھندہ جاری جس پر انتظامیہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود محکمہ صحت کی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں ۔تفصیلات الکوحل شراب بوتلوں پر مختلف اسٹکر لگا کر سرعام فروخت کا دھندہ جاری اور دیگر نشہ آور ادویات کے فروخت بھی جاری ہے جس میں سرفہرست نشہ آور انجکشن کی فروخت جاری جس میں نوجوان نسل کا رحجان بڑی تیزی سے نشہ آور انجکشن لگا کر زندگیاں تباہ کرنے میں مصروف ہیں اور نشے کی آگ بجھانے کیلئے مختلف طریقوں سے پیسے میڈیکل سٹورپر لاکردیتے ہیں تاکہ اپنے نشے کی آگ بجھا سکیں جس سے انسانی زندگیوں کی تذلیل ہورہی ہے جس میں سماجی عوامی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فوری ایکشن لے کر میڈیکل سٹور کو سل کیا جائے تاکہ نوجوان نسل نشہ آور ادویات جیسی لعنت سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button