شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی: شوہر کا اہل خانہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر وحشیانہ تشدد گلہ دبا کر قتل کرنے کی کوشش

پتوکی: شوہر کا اہل خانہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر وحشیانہ تشدد گلہ دبا کر قتل کرنے کی کوشش

پتوکی (نامہ نگار) شوہر کا اہل خانہ کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر وحشیا نہ تشد د گلہ دبا کر قتل کرنے کی کو شش سپریم کو رٹ با ر کی سابق صدر عا صمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی مدا خلت پر لڑکی کے شوہر سمیت چا ر افرا د کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی رہا ئشی عاصمہ بشیر کی شادی پتو کی کے نواحی گاؤں بھا ئی کو ٹ میں اشرف نامی شخص کے ساتھ ہو ئی لڑکی کا شو ہر آئے رو ز اپنی بیوی پر تشدد کرتا اور انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا گذشتہ رو ز عا صمہ بشیر کے شوہر نے اپنی بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اسکی بہنیں بھی اپنی بھابھی پر تشدد کر تی رہی اور چمچ گرم کر کے جسم کو لگا تی رہی جبکہ گھر والو ں نے عا صمہ بشیر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی اور اس کے شوہر نے گلہ دبا کر قتل کر نے کی کو شش کی تاہم شور مچا نے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور اس نے تھانہ سٹی پہنچ کر پولیس کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی نے سپریم کو رٹ بار کی سا بق صدر عا صمہ جہانگیر کو بھی تمام حقائق سے آگاہ کیا تھانہ سٹی پولیس پتو کی نے لڑکی کی درخواست پر شو ہر اشرف اور کے بھا ئی نصیر ،بہن شکیلہ اور نصرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  دو بڑے متحارب سیاسی گروپوں،، نکئی گروپ ،،اور،، رانا گروپ ،،کے بھائی پھیرو کو پیرس اور پھولنگر بنانے کے دعوے ٹھس