تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: چھ افراد نے ماں بچے کو اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

پتوکی (نامہ نگار) چھ افراد نے ماں بچے کو اغوا کر لیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق مجید احمد جو کہ کرانی والا چک نمبر5کا رہائشی ہے اپنی بیو ی سدرہ اور سات سالہ بیٹے کو شادمان کالونی پتوکی میں اپنے بھائی کے گھر چھوڑ کر آیا او رخود کام کیلئے چلا گیا 12بجے کے قریب اس کی بیوی سدرہ اپنے سات سالہ بچے کے ہمراہ بازار جارہی تھی کہ ملزم محمد ارشداپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور زبردستی سدرہ بی بی اور اسکے سات سالہ بچے کو اغوا کر کے لے گیا۔اس دوران لوگ اکھٹے ہوگئے انہوں نے مزاحمت کی تاہم ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سٹی پولیس پتوکی نے مدعی مجید احمد کی درخواست پر محمد ارشد، اصغر علی، محمد اسلم سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک پولیس اغوا ہونے والے بچے اور اسکی ماں کو کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button